۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ڈرون طیارہ

حوزه/ امریکہ کی وزارتِ دفاع نے یمنی مسلح افواج کی جانب سے اپنے ڈرون طیارے کو مار گرانے کی اطلاع دیتے ہوئے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی وزارتِ دفاع نے مزاحمتی تحریک انصار اللہ یمن کی مسلح افواج کی جانب سے اپنے ڈرون طیارے کو مار گرانے کی اطلاع دیتے ہوئے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق، امریکہ کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے یمنی مسلح افواج کی جانب سے امریکی ایک ڈرون طیارے کو مار گرانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے غزہ جنگ کے کو خطے کے دیگر ممالک تک پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کی طرف بھی اشارہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کے جھوٹے دعوؤں کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کو واضح پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم ایران اس حملے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ تہران ان حملوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرے گا۔

واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج نے بدھ کے روز یہ اعلان کیا تھا کہ ہم نے ایک امریکی MQ9 ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

یمنی مسلح افواج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، گرائے گئے امریکی ڈرون طیارہ غاصب صہیونی حکومت کی امریکی فوجی حمایت کے ساتھ ساتھ یمن کے علاقائی پانیوں پر جارحیت، نگرانی اور جاسوسی کی کارروائیاں کر رہا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ڈرون طیارے کو زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے گرایا گیا ہے۔

بیان میں یہ بھی آیا ہے کہ یمنی مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع اور دشمنوں کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے جائز حق پر زور دیتی ہیں۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس بیان میں تاکید کے ساتھ یہ بھی آیا ہے کہ امریکہ کی جارحانہ سرگرمیاں، یمنی مسلح افواج کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صہیونی ریاست کے خلاف فوجی کارروائیوں سے نہیں روک سکتیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .